19 نومبر 2026 - 12:45
ریاض میں دھماکہ؛ سعودی قومی دولت فنڈ کی 80 منزلہ عمارت متاثر ہوئی

فرانسیسی خبر ایجنسی (اے ایف پی) کو عینی شاہدین نے بتایا کہ ریاض میں سعودی قومی دولت فنڈ کی بلند عمارت یمنی مسلح افواج کے نئے حملے کے نتیجے میں متاثر ہوئی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) خبر ایجنسی ـ ابنا؛ فرانسیسی خبر ایجنسی نے عینی شاہدین کے حوالے سے لکھا کہ آج جمعرات کو دارالحکومت میں زوردار دھماکے کی آواز سننے اور یمن کی طرف سے دوبارہ حملے کی خبر عام ہونے کے بعد، ریاض میں ایک 80 منزلہ بلند عمارت  متاثر ہوئی ہے، جس میں سعودی عرب کے قومی دولت فنڈ کا دفتر واقع ہے۔

ایک ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ ہونے کی شرط پر اے ایف پی سے کو بتایا: "عمارت کا ظاہری منظر کئی منزلوں پر، متاثر ہؤا ہے اور زیادہ تر کھڑکیاں ٹوٹ گئی ہیں۔"

ریاض میں دھماکہ؛ سعودی قومی دولت فنڈ کی 80 منزلہ عمارت متاثر ہوئی

دو دیگر ذرائع نے بھی سعودی قومی دولت فنڈ کی 80 منزلہ عمارت کو پہنچنے والے نقصان کی تصدیق کی، جو ریاض کے مالیاتی زون کی سب سے بلند عمارت ہے۔

نومبر کے اوائل میں بھی اسی علاقے میں ایک اور بلند عمارت بھی یمنی مسلح افواج کے حملے کے نتیجے میں متاثر ہوئی تھی، جو در حقیقت آرامکو تیل کمپنی کی ملکیت ہے۔

اسی اثناء میں، آج صبح، یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے اور مالیاتی مرکز پر حملے کا اعلان کیا اور وضاحت کی کہ یہ حملے بڑی تعداد میں کروز میزائلوں سے کئے گئے جو براہ راست اور درست طریقے سے اپنے اہداف سے ٹکرائے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے واضح کیا کہ یہ حملے سعودی دشمن کے یمن کے شہری مراکز پر حملوں کے جواب کے فریم ورک میں کئے گئے ہیں۔

یمنی مسلح افواج نے گذشتہ دنوں کے دوران کئی بار آرامکو کمپنی کی تنصیبات اور سعودی عرب کے مشرق سے مغرب تک پائپ لائن کے راستے میں تیل پمپنگ اسٹیشنوں پر مؤثر حملے کئے ہیں۔

کچھ دیر پہلے، میڈیا ذرائع نے سعودی عرب کے ابہا اور خمیس مشیط میں خطرے کے سائرن فعال ہونے کی خبر دی، جبکہ ان علاقوں میں زوردار دھماکوں کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha